کھکھہ راجپوت ٹائمز مظفرآباد : سٹوڈینٹ ایکشن کمیٹی جامعہ کشمیر نے 15جولائی کو دھرنے کی کال دے دی۔دھرنے کا بنیادی مقصد موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے طلباء کو ریلیف دینے اور فیسوں میں کمی کا انتظامیہ سے مطالبہ ہے۔ پاکستان زیرِ انتظام جموں کشمیر (آزاد جموں کشمیر) کی تمام جامعات کے طلباء اور سول سوسائٹی کی طرف سے دھرنے میں شرکت اور حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ دھرنا غیر معینہ مدت تک سٹی کیمپس گیٹ کے سامنے کیا جائے گا۔
دا کھکھہ راجپوت ٹائمز ،کھاوڑہ مظفرآباد جموں کشمیر(خبریں، اہم معلومات اور تاریخ جموں کشمیر و لداخ گلگت)