کھکھہ راجپوت ٹائمز:
مظفرآباد:دریا بچاؤ کمیٹی کی طرف سے دریائے جہلم کا رخ موڑنے کے خلاف احتجاجی ریلی!
احتجاجی مظاہرے میں وکلاء،تاجران، طلبہ تنظیموں، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔
مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے نیلم کے بعد دریائے جہلم کا رخ موڑنا مظفرآباد کی تباہی ہے۔پاکستانی وزیراعظم کی طرف سے بنائے گئے شمائل کمیشن میں آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر حکومت کا مؤقف درج ہے جس میں دریاؤں کے رخ کو موڑنے کو ناقابل قبول تحریر کیا گیا ہے۔ واپڈا نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی طرح کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں آزاد حکومت کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ نہ کر کے ریاستی شہریوں کو ان کی اوقات دکھائی ہے۔
دریاؤں کا رخ موڑنا غیر قانونی، غیر انسانی فعل ہے۔ پہلے ہی ایک دریا کو قتل کیا جا چکا ہے اب دوسرے دریا کا رخ موڑنا مستقبل میں شدید ماحولیاتی تبدیلیوں کا باعث بنے گا۔ دریاؤں کا رخ موڑنا اپنی نسلوں کو قتل کرنے کا مترادف ہے۔ مستقبل قریب میں سرنگوں کی وجہ سے خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بننے کے بعد دریائے جہلم کا رخ تبدیل ہونے کے باعث خطے میں بارشوں میں بھی کمی ہونے کا خطرہ ہے۔
چھوٹے ڈیم بنا کر بجلی کی ضرورت کو پورا کیا جاسکتا ہے مگر حکومت پاکستان ،چائنہ اور واپڈا ماحول و انسانی دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہو کر خطے کی چھ لاکھ سے زائد افراد کے مستقبل کو متاثر کررہے ہیں۔
او ظالم اور بے حس لوگو
شہر سلطاں کو بسنے دو
نیلم جہلم کو بہنے دو
اپنی نسلوں کو جینے دو
ہم کو بھی زندہ رہنے دو

Nice news 👍👍👍👌👌👌
ReplyDelete