Skip to main content

حلقہ کھاوڑہ، یونین کونسل ٹھیریاں چنالبنگ کی عوام کے بنیادی مسائل و مطالبات


  کھکھہ راجپوت ٹائمز:


یونین کونسل ٹھیریاں چنالبنگ کی عوام کے بنیادی  مسائل و مطالبات


1:#ٹھیریاں اور بنیاں کی عوام کے مطالبات

1: بنیاں تا بنی سنگھڑ تک روڈ کی پختگی

2:دلائی تا متہائی تک روڈ کی ری کنڈیشنگ 

3: چڑکپورہ تا بکہ ٹھیریاں "بکہ لنک " کی ایمپروومنٹ

(( 4: گورنمنٹ انٹر کالج ٹھیریاں کی عمارت

5:گورنمٹ بوائز مڈل سکول ٹھیریاں کی عمارت

6: گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ٹھیریاں کی عمارت))

7:صحت کے معیاری مراکز کا قیام، بنیاں میں ڈسپنسری اور ٹھیریاں میں بی ایچ یو کا قیام

8: ہیلتھ سنٹر ٹھیریاں کی عمارت و بنیادی سہولیات اور امور حیوانات سینٹر کی عمارت و بنیادی سہولیات

9:زرعی سینٹر کا قیام

10:گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ٹھیریاں کی اپ گریڈیشن (مڈل ٹو ہائی یا ہائر سیکنڈری) 

11: پرائمری سکول بنیاں کی اپگرڈیشن( پرائمری ٹو مڈل)

12:گورنمنٹ انٹر کالج ٹھیریاں کی اپگرڈیشن 

13: بنیاں اور ٹھیریاں میں منظم و مربوط واٹر سکیم و ٹینکس کا قیام

14: پوسٹ آفس کی برانچ کا قیام

15: لوئر بنیاں اور مڈ ٹھیریاں میں( لنک روڈز بنائی جائیں) لنک روڈز کی کنسٹرکشن 

16: بجلی کی لو وولٹیج کا حل 17: *سڑک،بجلی ،پانی ،تعلیم ،صحت ،روزگار جیسی بنیادی سہولیات*!

18: کلیاں چھتر کلاس تا ٹھیریاں روڈ تک روڈ کی تعمیر براستہ نالہ

19: ٹھیریاں میں ٹیکنکل سکول کا قیام

20: ٹھیریاں کرکٹ گراؤنڈ کی کشادگی


2:متہائی، پھاگڑی گراٹ کی عوام کے مسائل اور مطالبات



1:دلائی تا متہائی تک روڈ کی ری کنڈیشنگ و پختگی

2: دلائی تا ٹھیریاں "متہائی ٹھیریاں" روڈ کی کشادگی و ری کنڈیشنگ

3: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول

متہائی کی عمارت

4: گورنمنٹ پرائمری سکول نلہ متہائی کی عمارت

5:گورنمنٹ پرائمری سکول پھاگڑی کی عمارت

6: ڈسپنسری کا قیام

7:واٹر سکیم و ٹینکس کا قیام 

8:بجلی کی لو وولٹیج کا حل

9:تعمیر ڈھیری تا بنیاں روڈ براستہ نلہ/ درلاں 

10: کیکلیوٹ تا متہائی براستہ پوٹھی روڈ کی پختگی.

 11:ڈھارہ مغلاں تا متہائی روڈ کی پختگی


3:چمنکوٹلی عظیم و نواب خان کی عوام کے مسائل و مطالبات

1: گورنمنٹ مڈل سکول چمنکوٹلی عظیم خان کی اپگرڈیشن

2: گورنمنٹ گرلز ھائی سکول چمنکوٹلی عظیم خان کی عمارت

3: واٹر سکیم و ٹینکس کا قیام (پانی کی شدید قلت کا سامنا)

4:تعمیر لنک روڈ چمنکوٹلی نواب خان تا ٹھیریاں

5: چمنکوٹلی نواب خان میں ڈسپنسری کا قیام
6:گورنمنٹ پرائمری سکول مستلہ عباسیاں چمنکوٹلی نواب خان کی اپگریڈیشن

4:اکھڑیلہ ،پرتھامہ اور نورگراں کی عوام کے مسائل و مطالبات

1:اکھڑیلہ پرتھامہ میں ڈسپنسری کا قیام

2: پانی کی شدید قلت کا مستقل حل ، واٹر سکیم و ٹینکس کا قیام

3: گورنمنٹ مڈل سکول پرتھامہ میں اسٹاف کی کمی ( اساتذہ کی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ) 

4: روڈز کی تعمیر و پختگی

5: نورگراں تا چوتھلہ روڈ کی پختگی


5:چوتھلہ ،درہ پٹیاں کی عوام کے مسائل اور مطالبات

1: سروس کی فراہمی اور ٹاورز کی نصب بندی(چوتھلہ علاقہ غیر ہے وہاں آج تک کسی کمپنی کا نیٹ ورک نہیں . سروس فراہم کی جائے)

2:چوتھلہ گلی تا مڈل سکول چوتھلہ روڈ کی تعمیر و پختگی 

3: چوتھلہ لنک روڈ کی پختگی

4: چوتھلہ اور درہ پٹیاں میں واٹر پائپ لائن سکیم و واٹر ٹینکس کی تعمیر 

5:نورگراں سے چوتھلہ روڈ کی تکمیل

6:جنگلات کا تحفظ

7: نڑاں تا درہ پٹیاں روڈ کی پختگی

8:چوتھلہ میں ڈسپنسری کا قیام

9: پٹیاں میں پرائمری سکول کا قیام


6: نڑاں شریف اور ملحقہ علاقوں کے مسائل و مطالبات 


1:گورنمنٹ گرلز مڈل سکول نڑاں کی اپگریڈیشن (مڈل ٹو ہائی)

2: گورنمنٹ ہائی سکول نڑاں کی اپگریڈیشن (ہائی ٹو ہائر سیکنڈری)

3: گورنمنٹ ہائی سکول نڑاں شریف کی عمارت

4: گورنمنٹ گرلز مڈل سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول نڑاں میں اسٹاف کی کمی

5: بی ایچ یو نڑاں میں اسٹاف کی کمی: ایم بی بی ایس ڈاکٹر سمیت تمام اسٹاف اور ایمبولینس مہیا کی جائے

6: چھتر کلاس تا نڑاں روڈ کی ری کنڈیشنگ

7: بجلی کی لو وولٹیج، ٹرانسفارمرز کی کمی اور لائن مینز کی قلت

8:نڑاں میں امور حیوانات سینٹر کا قیام

 9:نڑاں تا ٹھیریاں لنک روڈ کی تعمیر

۔۔

10: کیالہ سیداں و کیالہ کیانیہ میں پانی کی شدید قلت ، واٹر پائپ لائنز و واٹر ٹینکس کا قیام

11: کیالہ میں ڈسپنسری کا قیام

12: کیالہ سیداں میں پرائمری سکول کا قیام

13:بہکڑی میں پرائمری سکول کا قیام

14: نڑاں مین روڈ تا کیالہ سیداں روڈ کی پختگی

15: کھڑی لنک روڈ کی پختگی

16: نڑاں میں لنکس روڈز کی تعمیر

17:نگار گلی تا سمبل گلی تک روڈ کی پختگی

۔۔۔

18:راجکنڈی ،بچھاڑ ،ڈوگیاں ، تلپترا اور بسیرا میں واٹر سپلائی پائپ لائینز اور واٹر ٹینکس کی تعمیر

19:بچھاڑ روڈ کی پختگی

20: بسیرا زیارت روڈ کی پختگی

21: جنگلات کا تحفظ

22:گورنمنٹ پرائمری سکول راجکنڈی کی اپگریڈیشن

23:ڈوگیاں میں پرائمری سکول کا قیام

24: بسیرا پرائمری سکول کی اپگریڈیشن

26:دریکوٹی تا نورپور نکراں تک روڈ کی پختگی براستہ راجکنڈی ناڑہ، کلساں،اپر راجکنڈی ،سنگھڑ

27:راجکنڈی،ڈوگیاں،کلساں ، بچھاڑ کی عوام کے لیے ڈسپنسری کا قیام 

28: ٹیکنکل سکول کا قیام

29:بجلی کی لو وولٹیج کا حل


7:چنالبنگ و ملحقہ علاقوں، باجلہ خیریاں کی عوام کے مسائل و مطالبات

1: پانی کی شدید قلت ، نیلم جہلم سے متاثرہ علاقہ ، واٹر سپلائی سکیم اور واٹر ٹینکس کی تعمیر 

2: گورنمنٹ ہائی اسکول چنالبنگ کی عمارت کی تعمیر 

3:باجلہ اور خیریاں میں واٹر سپلائی سکیم اور واٹر ٹینکس کی تعمیر

4:بجلی کی لو وولٹیج

5: روڈز کی ری کنڈیشنگ

6: دنیا کلس تا ٹھیریاں لنک روڈ کی تعمیر

Comments

Popular posts from this blog

ہر مصرعہ شعر نہیں کہلاتا، شاعری اور نثر میں بنیادی فرق؟؟؟

 دا کھکھہ راجپوت ٹائمز تحریر: راجہ شہریار طاہر ہر مصرعہ شعر نہیں کہلاتا،یعنی ہر وہ جملہ جس میں قافیہ و ردیف ہوں وہ شعر نہیں کہلاتا۔ ہمارے ہاں اکثریتی عوام تو شاعری کو پسند کرتی ہے مگر اکثریت کو علم ہی نہیں ہوتا کہ شاعری کن اصولوں کے تحت کی جاتی ہے۔   کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ  قافیہ و ردیف سے ہی شاعری ہے اور جن مصرعوں میں قافیے و ردیف ہوں وہ   وہ شعر کہلاتے ہیں۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ الفاظ کی ایک لڑی پرو کر ،الفاظ کو ترتیب دینا، آگے پیچھ کرنا اور ان کے ساتھ  قافیہ ردیف لگا دینے سے نظم یا غزل بن جاتی ہے۔کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ محدود الفاظ میں اپنے احساس و خیالات کو قلم بند کرنا شاعری کہلاتا ہے۔ ہاں یہ حقیقت ہے کہ  شاعر محدود الفاظ میں اپنے احساس ،جذبات و خیالات قلم بند کرتا ہے مگر وہ محدود الفاظ میں بھی محدود ہو کر شاعری کے اصولوں کے مطابق باوزن مصرعے کہتا ہے جو  نثر نہیں بلکہ شعر کہلاتے ہیں۔ وزن،بحر ،تلفظ،قافیہ اور ردیف مل کر شعر بناتے ہیں اور ان میں وزن ریڑھ کی ہڈی  کی حیثیت رکھتا ہے اور وزن ہی شاعری اور نثر میں فرق کرتا ہے۔وزن کا تعلق آواز سے ہے ...

وزیراعظم فاروق حیدر آڈیو کلپ معاملہ اور کمشنر تہذیب النساء کا موقف

کھکھہ راجپوت ٹائمز مظفرآباد : چند  دن قبل  وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے منسوب  کالز ریکارنگ کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا، جس میں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی بات چیت کمشنر مظفرآباد ڈویژن تہذیب النساء سے ہورہی ہے۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن تہذیب النساء کا اس حوالے سے بیان آگیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھ سے منسوب آڈیو کلپ فیک ہے اور جسکو سماعت کرنے سے واضح ہوتا ہے کہ اس میں ایڈیٹنگ کی گئی ہے ۔ مختلف کلپس کو جوڑ کر ایڈیٹنگ کر کے ایک سازش کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آڈیو کلپ فرانزک بھی کروایا جارہا ہے جس سے حقیقت سامنے آجائے گئ۔اس حوالے سے آئی ٹی ماہرین کی بھی یہی رائے ہے کہ اس میں ایڈیٹنگ کی گئی ہے تاہم حقائق سامنے لانے کیلیے آڈیو کلپ کو فرانزک کروایا جارہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ راجہ فاروق حیدر خان  کا شمار میرے خاندان کے بزرگوں میں ہوتا ہے اور میں ان کا بے حد احترام کرتی ہوں۔کمشنر  تہذیب النساء کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جن آئی ڈیز سے یہ کلپس وائرل کئے گئے ہیں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے اور قانون کے تح...

دریا بجاؤ کمیٹی کی احتجاجی ریلی

کھکھہ راجپوت ٹائمز: مظفرآباد:دریا بچاؤ کمیٹی کی طرف سے دریائے جہلم کا رخ موڑنے کے خلاف احتجاجی ریلی! احتجاجی مظاہرے میں وکلاء،تاجران، طلبہ تنظیموں، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے نیلم کے بعد دریائے جہلم کا رخ موڑنا مظفرآباد کی تباہی ہے۔پاکستانی وزیراعظم کی طرف سے بنائے گئے  شمائل کمیشن میں آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر حکومت کا مؤقف درج ہے جس میں دریاؤں کے رخ کو موڑنے کو  ناقابل قبول تحریر کیا گیا ہے۔ واپڈا نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی طرح  کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں آزاد حکومت کے ساتھ کوئی بھی  معاہدہ نہ کر کے ریاستی شہریوں کو ان کی اوقات دکھائی ہے۔ دریاؤں کا رخ موڑنا غیر قانونی، غیر انسانی فعل ہے۔ پہلے ہی ایک دریا کو قتل کیا جا چکا ہے اب دوسرے دریا کا رخ موڑنا مستقبل میں شدید ماحولیاتی تبدیلیوں کا باعث بنے گا۔ دریاؤں کا رخ موڑنا اپنی نسلوں کو قتل کرنے کا مترادف ہے۔ مستقبل قریب میں سرنگوں کی وجہ سے خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق کوہالہ ہائیڈ...