Skip to main content

Posts

Showing posts from August, 2020

تنویر احمد کون ہیں اور انھیں کیوں گرفتار کیا گیا ہے؟؟؟؟؟

 دا کھکھہ راجپوت ٹائمز تنویر احمد کون ہیں اور انھیں کیوں گرفتار کیا گیا؟ تحریر:راجہ شہریار طاہر  تنویر احمد کا تعلق سہنسہ کوٹلی سے ہے اور تنویر احمد برطانوی شہریت رکھتے ہیں۔تنویر احمد ایک صحافی، ریسرچر، لکھاری،سوشل ایکٹویسٹ، آزادی پسند اور محب الوطن (جموں کشمیر) ریاستی باشندے ہیں۔تنویر احمد اپنی ذات میں ایک ادارہ اور تنظیم ہیں۔تنویر احمد کی پیدائش برطانیہ میں ہوئی اور ان  کا سارا خاندان برطانیہ میں آباد ہے۔ تنویر احمد نے اپنی تعلیم برطانیہ سے حاصل کی اور برطانیہ میں ایک بنک میں نوکری کرنی شروع کردی لیکن کچھ ہی عرصے کے بعد بنک سے نوکری ترک کرکے بی بی سی کے ساتھ منسلک ہوگئے۔  بی بی سی کے لیے تنویر احمد افغانستان اور عراق میں بھی کام کرتے رہے ہیں۔امریکہ عراق جنگ کے دوران وہ  عراق سے  بی بی سی کے لیے رپورٹنگ کرتے رہے۔اس دوران تنویر احمد نے کچھ حقائق سامنے لائے جن کو بی بی سی نے نشر کرنے سے انکار کردیا جس پر تنویر احمد نے بی بی سی کو  خیرباد کہہ دیا تھا۔تنویر احمد چند سال قبل اپنے وطن جموں کشمیر لوٹ آئے اور اس کے بعد انہوں ہمیشہ کے لیے ریاست جموں کشمیر میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا۔وطن واپسی کے